ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے عبدالقیوم صاحب کی گمشدگی؛ تلاش میں عوام الناس سے مدد کی اپیل

بھٹکل کے عبدالقیوم صاحب کی گمشدگی؛ تلاش میں عوام الناس سے مدد کی اپیل

Thu, 05 Dec 2024 00:22:28  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل، 4 دسمبر (ایس او نیوز): بھٹکل مخدوم کالونی کے رہائشی عبدالقیوم کوتوال، جن کی عمر تقریباً 60 سال ہے، گذشتہ چند دنوں سے لاپتہ ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ ان کی تلاش میں تعاون کریں۔

جناب عبدالقیوم ذہنی مریض ہیں اور انہیں آخری بار 25 نومبر کو دیکھا گیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے۔ ابتدا میں اطلاع ملی تھی کہ انہیں اُڈپی میں دیکھا گیا ہے، لیکن وہ خبر غلط ثابت ہوئی۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ کسی ٹرین یا بس پر سوار ہو کر بھٹکل سے باہر نکل گئے ہوں گے۔

عبدالقیوم صاحب کی تصویر اس خبر کے ساتھ شائع کی گئی ہے، اور وہ گھر سے نکلتے وقت انہی کپڑوں میں ملبوس تھے۔ اطلاعات کے مطابق، آخری بار وہ بھٹکل پولس اسٹیشن پہنچے تھے، جہاں انہوں نے پولس سے بس اسٹینڈ تک چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔ پولس نے انہیں بس اسٹینڈ پر چھوڑا، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

ان کی گمشدگی کے حوالے سے بھٹکل مضافاتی پولس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع ہو یا کسی نے انہیں دیکھا ہو، تو برائے کرم ان کے اہل خانہ سے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
9986818998 یا 9945966273۔
یا بھٹکل پولس کو 9480805252 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔


Share: